دبئی:پانچ وجوہات کی بنا پر ڈرائیونگ لائسنس منقطع ہو سکتاہے

بدھ 31 اگست 2016 13:42

دبئی:پانچ وجوہات کی بنا پر ڈرائیونگ لائسنس منقطع ہو سکتاہے

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء ) :دبئی میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول خاصا محنت طلب کام ہے ۔ مگر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد کچھ افراد پانچ وجوہات کو نہ جاننے کی وجہ سے اپنا لائسنس منقطع کروا بیٹھتے ہیں۔ وہ کو ن سی وجوہات ہیں جن پر عمل نہ کرنے والے اپنا لائسنس گنوا بیٹھتے ہیں۔
1۔ الکوحل کا استعمال کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرنے سے لائسنس منقطع کیا جاسکتاہے۔

ایسی صورت میں آپ کی گاڑی 60دنوں کے لیے ضبط کر لی جاتی ہے ۔24بلیک پوائنٹس بھی شمار کیےء جاتے ہیں۔ کم از کم تین ماہ کے لیے لائسنس منقطع کردیا جاتاہے۔
2۔دبئی ٹرام کے ساتھ حادثے کی صورت میں 5000درہم جرمانہ اور تین ماہ کے لیے لائسنس منقطع کر دیاجاتا ہے ۔حادثے میں کسی کے ذخمی ہونے کی وجہ سے جرمانہ بڑھا دیا جاتا ہے اور اگر حادثے کی صور ت میں کسی کی جان چلی جائے تو ڈرائیور کو 30,000درہم جرمانہ ایک سال تک لائسنس منقطع کی جاتا ہے۔

(جاری ہے)


3۔بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی چلانے پر 1000درہم جرمانہ اور دو ماہ کے لیے گاڑی ضبط کی جائے گی۔ جبکہ تین ماہ کے لیے آپکا لائسنس ضبط کر لیا جائے گا۔اسکے علاوہ 24بلیک پوائنٹس بھی شمار کیئے جائیں گے۔
4۔ حادثہ پیش آنے کے بعد اسی جگہ پر کھڑ ا نہ ہونا بلکہ بھاگنے کی کوشش کرنے پر آپکا لائسنس کم از کم 60دنوں کے لیئے ضبط کر لیا جائے گا۔
5۔ ٹرک کے ڈرائیور ہونے کے ناطے کسی جگہ سے خطرناک طریقے سے اوورٹیکنگ کرنے ہر تین ماہ کے لیے لائسنس منقطع ہو جائے گا۔ جبکہ ساتھ ہی 24پوائنٹس بھی شمار کیئے جائیں گے۔ واضع رہے کہ ایک سال میں بلیک پوائنٹس کی متعین کردہ تعداد سے زیادہ ہونے پر مکمل طور پر لائسنس کینسل ہو جاتا ہے ۔