ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے بھی ایم کیو ایم لندن سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا

فاروق بھائی کی پالیسی ہماری پالیسی ہے ۔ کنور نوید جمیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 13:30

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) : ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے بھی ایم کیو ایم لندن سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنور نوید جمیل سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ لندن سیکرٹریٹ کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے ساتھ ۔

(جاری ہے)

جس پر کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ ہم فاروق ستار بھائی اور پاکستان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بھائی کی پالیسی ہماری پالیسی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایم کیو ایم اور پاکستان کو مضبوط کریں گے۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل ایم کیو ایم کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جنہیں اشتعال انگیز تقریر کے بعد رینجرز کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :