حاملہ خواتین زیکا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں، سنگاپور

بدھ 31 اگست 2016 13:27

سنگاپور سٹی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سنگاپور کی حکومت نے تمام حاملہ خواتین سے کہا ہے کہ وہ بخار یا جلد پر خراشوں کی صورت میں زیکا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کے روز یہ حکومتی اپیل زیکا وائرس کے 82 کیسز سامنے آنے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سنگاپور میں ماحولیات کی وزارت نے ملک میں مچھروں کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ زیکا وائرس اب تک 58 ممالک میں پھیل چکا ہے، جب کہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ملک برازیل ہے۔ یہ وائرس بالغ افراد کے لیے تو اتنا خطرناک نہیں، تاہم حاملہ خواتین کے اس وائرس میں مبتلا ہونے پر پیدا ہونے والے بچوں کے سر اور دماغ کا حجم غیرمعمولی طور پر کم ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :