ملائشیا کے یوم آزادی پر داعش کے حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا، تین جنگجوگرفتار

بدھ 31 اگست 2016 13:26

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ملائشیا کی انسداد دہشت گردی کی پولیس نے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان ملزمان کو ہفتے اور پیر کے روز مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھاکہ ان ملزمان کی عمریں 20 اور 27 برس کے درمیان ہیں۔ بدھ کے روز پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ملزمان منگل کے روز ایک تفریحی مرکز، ایک معروف ہندو مندر اور متعدد تھانوں پر بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی بنا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :