شمالی کوریا دہشت گردتنظیموں کو ایٹمی ہتھیارفروخت کرسکتا ہے،سیکورٹی ماہرین

بدھ 31 اگست 2016 13:26

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) عالمی سکیورٹی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا دیگر ممالک و دہشت گرد تنظیموں کو اپنے ایٹمی ہتھیار فروخت کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر نظر رکھنے والے سکیورٹی تجزیہ کار کیلن اورٹن نے ایک گفتگومیں کہاکہ ماضی میں شمالی کوریا عراق کے صدر صدام حسین کو بھی ہتھیار فروخت کرنے کی کوشش کر چکا ہے جب امریکہ نے عراق پر حملہ کیا تھا تو شمالی کوریا نے صدام حسین کو روڈونگ میزائل فروخت کرنے کی پیش کش کی تھیتب سے شمالی کوریا ایٹم بم و دیگر ہتھیاروں کے حوالے سے ایران کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے شمالی کوریا کسی بھی ملک یا تنظیم کو کوئی بھی ہتھیار فروخت کر سکتا ہیاس میں کوئی شک نہیں کہ اگر داعش رقم ادا کرے تو شمالی کوریا اسے بھی میزائل و دیگر ہتھیار فروخت کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان حالیہ مہینوں میں کئی میزائل اور ایٹم و ہائیڈروجن بموں کے تجربات کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :