دہشتگردوں کی دھمکیاں،پانچ امریکی ریاستوں میں محکمہ زراعت کے تمام دفاتر بند

بدھ 31 اگست 2016 13:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) امریکہ میں دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پانچ ریاستوں میں محکمہ زراعت کے تمام دفاتر بند کردیئے گئے۔ادھروائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ محکمہ زراعت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے تاہم عملے اور دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفاتر بند کرنے کا فیصلہ مسلسل دھمکیوں کے باعث کیا گیا ہے، محکمہ زراعت کے علاوہ مشرقی ریاستوں میں دو یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبران کو بھی دھمکیوں کی اطلاعات ہیں۔

امریکی حکام نے بھی دھمکیوں کی تصدیق کی ہے ۔وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے تاہم عملے اور دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :