افغان طالبان نے کینیڈین شہری کو اس کی امریکی بیوی سمیت اغواء کرلیا

بدھ 31 اگست 2016 13:25

کابل/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) افغا ن طالبان نے کینیڈین شہری یشوا بوئل اور ان کی امریکی اہلیہ کائٹلین کو کابل سے اغوا ء کرلیا،ادھرامریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے ایک کینیڈین شہری اور اس کی امریکی بیوی کے اغوا سے متعلق سامنے آنے والی ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق اس ویڈیو میں اغواکاروں کا کہنا تھا کہ کابل حکومت طالبان قیدیوں کو قتل کرنے کا سلسلہ روکے، ورنہ ان یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا جائے گا۔

اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے، تاہم ویڈیو میں دکھائی دینے والے کینیڈین شہری یشوا بوئل اور ان کی امریکی اہلیہ کائٹلین کولمین ہیں۔ یہ جوڑا سن 2012ء میں اغوا کیا گیا تھا اور اب تک طالبان کے قبضے میں ہے۔ اس ویڈیو میں کولمین نے کہا کہ اس دوران اس نے دو بچوں کو جنم دیا۔ ویڈیو میں ان یرغمالیوں نے امریکا اور کینیڈا کی حکومتوں سے کہا کہ وہ افغانستان کو طالبان قیدیوں کو سزائے موت دینے کی پالیسی سے روکیں۔

متعلقہ عنوان :