برطانوی شہزادی ڈیانا کی 19 ویں برسی منائی گئی

بدھ 31 اگست 2016 13:09

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی برطانیہ کی شہزادی لیڈی ڈیانا کی انسویں برسی بدھ کو منائی گئی ۔ تنازعات کا شکار رہنے والی ڈیانا کی موت بھی متنازع رہی۔ڈیانا سپنسر یکم جولائی انیس سو اکسٹھ کو برطانیہ کے شہر سینڈرنگھم میں پیدا ہوئیں۔ جولائی انیس سو اکیاسی کو بیس برس کی عمر میں برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس سے شادی ہوئی اور یوں وہ دنیا میں لیڈی ڈیانا کے نام سے مشہور ہوئیں۔

(جاری ہے)

وہ بہت سی رفاہی تنظیموں کی پیٹرن رہیں۔ پرنس ولیم اور پرنس ہیری کی پیدائس کے بعد شہزادہ چارلس اور ڈیانا کے تعلقات میں سرد مہری آگئی۔ جس کے باعث اگست انیس سو چھیانوے میں دونوں نے علیحدگی اختیارکر لی۔ انہوں نے انیس سو پچانوے اور ستانوے میں عمران خان اور انکی سابق اہلیہ جمائما خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔ اکتیس اگست انیس سو ستانوے کو فرانس کے شہر پیرس میں ٹریفک حادثے میں شہزادی ڈیانا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

متعلقہ عنوان :