صومالیہ: صدارتی محل کے قریب خود کش دھماکہ، 22 افراد ہلاک، 55 زخمی

بدھ 31 اگست 2016 13:09

موغادیشو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک اڑا دیا گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں سمیت 22 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق دھماکا دوپہر کے وقت ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکا خیز مواد سے بھرے ٹرک کو اس وقت اڑا گیا جب صدارتی محل کے قریب واقع ہوٹل میں حکومتی عہدیداروں کے اجلاس جاری تھے۔ وزیر اطلاعات محمد عبدی حیار بھی ہوٹل میں موجود تھے۔ دھماکے سے ہوٹل کی عمارت کو زبردست نقصان پہنچا اور اسکا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا۔ حملے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں ایک وزیر اور صحافی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :