فلوریڈا :شہریوں نے طوفان کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مکمل کر لئے

بدھ 31 اگست 2016 13:08

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) فلوریڈا کے رہائشی افراد نے طوفان کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ خطرناک طوفان کی وجہ سے تیز ہوائیں اور شدید بارشیں ہوسکتی ہیں جس کے بعد فلوریڈا کے رہائشیوں نے حفاظتی اقدامات کرنے شروع کردیئے۔

(جاری ہے)

پانی روکنے کے لیے ریت کے تھیلے گھروں کے باہر رکھ لیے۔ حکام کے مطابق جمعرات تک فلوریڈا ، جارجیا اور مشرقی کیرولائنا طوفان کی زد میں آسکتے ہیں جس سے شدید بارشیں اور طوفانی ہوائیں چلیں گی