راس الخیمہ: موٹر سائیکل حادثے میں ایک اماراتی شہری جاں بحق

بدھ 31 اگست 2016 13:07

راس الخیمہ: موٹر سائیکل حادثے میں ایک اماراتی شہری جاں بحق

راس الخیمہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء ) : راس الخیمہ میں ایک 19سالہ نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ راس الخیمہ پولیس کے ڈائریکٹر کرنل سلیم ربیعہ کے مطابق حادثہ الرمس روڈ پر پیش آیا۔ الرمس روڈ پر ایک 50 سالہ ایشیائی ڈرائیور نے بغیر دیکھے یو ٹرن لیا جس کے نتیجے میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار بس سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ راس الخیمہ پولیس نے ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیاہے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ جبکہ ایشیائی ڈرائیور کو راس الخیمہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیاہے۔ جبکہ ٹریفک حادثے کی تحقیقات کے لیے تیکنکی ٹیم تمام تمام اسباب کا جائزہ لینے میں مصروف ہے ۔