سعودی فورسزنے عسیر میں بیلسٹک میزائل مار گرایا

بدھ 31 اگست 2016 13:06

سعودی فورسزنے عسیر میں بیلسٹک میزائل مار گرایا

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سعودی فوج نے یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو عسیر کے علاقے میں فضاء ہی میں تباہ کردیا جس کے نتیجے میں شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرحد پار سے سعودی عرب میں منگل کی شام ایک بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا تھا۔ سعودی فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا۔ سعودی عرب کی جوائنٹ فورسز ے سرحدی علاقوں میں حوثیوں اور علی صالح ملیشیا کی درندازی روکنے اور راکٹ حملوں کی روک تھام کے لیے سرحد کی کڑی نگرانی شروع کی ہے۔

متعلقہ عنوان :