سعودی عرب کے نائب ولی اور پیوٹن کی ملاقات 4 ستمبر کو چین میں ہو گی

بدھ 31 اگست 2016 13:06

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اتوار 4 ستمبر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے چین میں ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنما شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ سعودی وزیر دفاع ان دنوں چین کے دورے پر ہیں جہاں نے پر انہوں نے چینی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ بیجنگ میں سرمایہ کاری کے دسیوں معاہدوں اور یاد داشتوں پر دستخط کئے ہیں…۔