دولتِ اسلامیہ کے اہم رہنما شام میں ہلاک

بدھ 31 اگست 2016 13:04

دمشق(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم سے منسلک ایک غیر ملکی خبررساں ا دارے نے دعویٰ کیا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے اہم رہنما ابو محمد عدنانی شام کے شہر حلب میں ہلاک ہو گئے ہیں ایک بیان میں دولتِ اسلامیہ کے حامیوں کو بتایا کہ ابو محمد عدنانی شام کے شہر حلب میں ہلاک ہوئے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ابو محمد عدنانی حلب کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کو پسپا کرنے کے دوران ’شہید‘ ہوئے۔

بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عدنانی کی ہلاکت کیسے ہوئی تاہم ایک امریکی اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ امریکہ نے منگل کو حلب میں کیے جانے والے ایک فضائی حملے میں دولتِ اسلامیہ کے ’سینئیر رہنما‘ کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ان کا مذید کہنا تھا ’پینٹاگون اب بھی آپریشن کے نتائج کا جائزہ لے رہا ہے۔‘خیال رہے کہ عدنانی مغربی ممالک کے خلاف سخت موقف رکھتے تھے۔

انھیں یورپ اور دوسرے مقامات پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی کہا جاتا تھا۔ابو محمد عدنانی کی ہلاکت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دولتِ اسلامیہ کو شام اور عراق میں فوجی پسائی ہوئی ہے واضح رہے کہ امریکہ نے عدنانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔عدنانی نے مئی میں ایک آڈیو پیغام میں مسلمانوں سے مغربی ممالک میں حملے کرنے کی اپیل کی تھی۔سنہ 1977 میں شام میں پیدا ہونے والے ابو محمد عدنانی دولتِ اسلامیہ کے سینئیر ترین اور اس کے لیے طویل عرصے تک کام کرنے والے رہنما تھے۔

متعلقہ عنوان :