صدارتی اْمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کا دورہ کریں گے

بدھ 31 اگست 2016 13:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کے صدر کی دعوت پر میکسیکو کا دورہ کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کی ہے کہ وہ میکسیکو کے صدر انرقی پینا نیٹو سے ملاقات کریں گے۔ میکسکو کے صدر نے ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی اْمیدوار ہلیری کلنٹن کو بھی مدعو کیا ہے۔میکسکو کے صدر نے کہا کہ میکسیکو عوام جہاں کہیں بھی ہوں، مکالمہ انھیں محفوظ بنائے گا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مہم کے دوران میکسیکو کے تارکین وطن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کی سرحد پر دیوار بنوائیں گے۔امریکہ میں گذشتہ ماہ پارٹی کے کنوینشن کے بعد سے پول میں رپبلکن کی ریٹنگ میں کمی آئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مسز کلنٹن کو خصوصی طور اقلیتوں کی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میکسیکو کے صدر نے امریکہ کی صدارتی دوڑ میں شامل دونوں امیدواروں کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں گے کہ میکسیکو اور خاص کر میکسیکن عوام جہاں کہیں بھی ہوں انھیں محفوظ بنانا دنیا کے مفاد میں ہے۔‘صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ اکیلے میں ملاقات کریں گے۔ صدر پینا نیٹو ٹرمپ کے پناہ گزین مخالف موقف پر بہت تنقید کرتے ہیں اور انھوں نے اصرار کیا تھا سرحد پر دیوار کی تعمیر کی رقم میکسیکو دے گا۔ٹرمپ نے امریکہ میں رہنے والے میکسیکو کو ’مجرم‘ اور ’ریپ‘ کرنے والے کہا تھا اور انھیں دھمکایا تھا کہ میکسیکن اْس وقت تک اپنے ملک رقم نہ بھجوائیں جب تک اْن کا ملک دیوار کے لیے رقم فراہم نہیں کرتا۔

متعلقہ عنوان :