ملک بھر میں‌ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 13:00

ملک بھر میں‌ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء): ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سے قبل ذرائع نےئ بتایا تھا کہ آئندہ ماہ یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تاہم تازہ ترین موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملک بھر میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمیں برقرار رکھنے سے متعلق وفاقی کابینہ نے منظوری دی ہے۔