ہرتیک روشن ”لاپتہ‘ ‘ہوگئے… پروڈیوسرز کو بھاری نقصان کا سامنا

بدھ 31 اگست 2016 12:50

ہرتیک روشن ”لاپتہ‘ ‘ہوگئے… پروڈیوسرز کو بھاری نقصان کا سامنا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) بولی وڈ کے معروف اداکار ہرتیک روشن ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘قابل’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق جب سے قابل کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے ،ہرتیک کے ساتھ مسائل شروع ہوگئے ہیں،اور اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ہرتیک شدید قسم کے بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں ،بخار کے ساتھ ہرتیک کو نزلہ زکام بھی ہوگیا ہے،لہٰذا وہ فلم کے سیٹ سے ‘لاپتہ’ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیٹ سے’ کرش’کی غیر حاضری کے باعث فلم کے پروڈیوسر کو بہت بھاری نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہے،(تقریباً 12 لاکھ روپے روزانہ)اس سے قبل جب ہرتیک سیٹ پر موجود ہوتے تھے تو کافی تھکے ہوئے اور غصے میں نظر آتے تھے۔اچانک ہرتیک سیٹ سے ایسے غائب ہوئے کہ کوشش کے باوجود لوگوں کا ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے،نہ وہ فون اٹھا رہے ہیں،اور نہ کسی سے مل رہے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں ہرتیک کی فلم ‘موہن جو داڑو’ریلیز ہوئی ہے لیکن یہ فلم لوگوں سے خاص پزیرائی حاصل نہ کر سکی۔

متعلقہ عنوان :