امریکی گلوکار کرس براوٴن کو گرفتار کرلیا گیا

بدھ 31 اگست 2016 12:45

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) امریکہ کے شہر لاس اینجلس کی پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر گلوکار کرس براوٴن کو دھمکانے کے شک میں گرفتار کر لیا ہے۔خاتون نے رپورٹ کی تھی کہ کرس براوٴن نے ان کو پستول سے دھمکایا تھا۔ملکہ حسن بیلی کرن نے ایل اے ٹائمز اخبار کو بتایا کہ وہ کر س براوٴن کے دوست کی جیولری کی تعریف کر رہی تھیں جب براوٴن نے ان کے چہرے پر پستول تان لی۔

پولیس کافی دیر تک کرس براوٴن کو حراست میں لینے کے لیے ان کے مکان کے باہر موجود رہی اور آخر کار کرس براوٴن نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔یاد رہے کہ کرس براوٴن کو پہلے بھی تشدد کرنے پر سزائیں ہو چکی ہیں۔ 2009 میں انھوں نے اپنی گرل فرینڈ ریانی پر تشدد کیا تھا۔ریانا پر تشدد کے بعد کرس نے خود کشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا۔

(جاری ہے)

ملکہ حسن بیلی کرنکی جانب سے ایمرجنسی کال وصول ہونے پر پولیس براوٴن کے مکان پہنچی۔

اس وقت تک بیلی کرن پارٹی سے جا چکی تھیں۔بیلی کرن نے ایل اے ٹائمز کو بتایا کہ وہ اپنی ایک دوست کے ہمراہ براوٴن کے مکان پر پارٹی میں گئی تھیں۔انھوں نے بتایا کہ وہ براوٴن کے ایک دوست کے ہیرے کے نیکلس کی تعریف کر رہی تھیں جب وہ شخص غصے میں آ گیا اور ان سے کہا کہ پیچھے ہٹو۔بیلی کرن کے مطابق اس وقت کرس براوٴن نے پستول نکالی اور ان کی جانب پستول کر کے ان کو پارٹی سے جانا کا کہا۔

متعلقہ عنوان :