فلمیں کمزورسکرپٹ کے باعث ناکام ہو رہی ہیں ‘ مصطفی قریشی

بدھ 31 اگست 2016 12:44

فلمیں کمزورسکرپٹ کے باعث ناکام ہو رہی ہیں ‘ مصطفی قریشی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سینئر اداکارمصطفی قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلمیں محض کمزور اسکرپٹ اور ناقص ڈائریکشن کی وجہ سے ناکام ہو رہی ہیں۔ اگر ایسی صورتحال رہی اور فلمیں باکس آفس پر فلاب ہوتی رہیں تو فلمی صنعت بالکل ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی قریشی نے کہا کہ آئٹم سانگز کو فلموں کی کامیابی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ہر فلم میں آئٹم سانگ فلمائے جا رہے ہیں۔ یہ حکیم کا نسخہ تو نہیں کہ ہر فلم میں آئٹم سانگ کو فلمایا جائے۔ شائقین ایسی فلموں کو مسترد کر چکے ہیں وہ ایک معیاری فلم دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں