فنکار کسی بھی ملک کو قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ، فن اور فنکار کو سرحدوں کے اندر قید نہیں کیاجاسکتا ‘ ڈاکٹر اجمل ملک

بدھ 31 اگست 2016 12:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء)ناموراداکار اور سٹیج ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا ہے کہ فنکار کسی بھی ملک کو قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ، فن اور فنکار کو سرحدوں کے اندر قید نہیں کیاجاسکتا ،جدھر اچھا اورمعیاری کام ملے گا فنکار ادھر کار خ ضرور کرے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں اجمل ملک نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن ہے اور وطن عزیز میں معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پروڈکشن کی بدولت انڈسٹری روز بروز ترقی کی منازل طے کررہی ہے جو بڑی حوصلہ افزا بات ہے کسی بھی فنکار کو اپنی ملکی شناخت ہرگز نہیں بھولنی چاہیے ،پاکستان نے ہمیں نام اور مقام دیا ہے جوبڑے فخر کی بات ہے۔