میں لابی ازم اورسیاست سے دوررہ کر شوبز میں اپنا کام کرنا چاہتی ہوں‘لائیکا خان

بدھ 31 اگست 2016 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) اسٹیج کی پرفارمر لائیکا خان نے کہا ہے کہ میں لابی ازم اورسیاست سے دوررہ کر شوبز میں اپنا کام کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں لا ئیکا خان نے کہا کہ فی الحال میری تمام ترتوجہ اپنے کیرئیرپرمرکوز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں لائیکا خان نے بتایاکہ کسی کومیری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق نہیں ہے‘ میں تمام حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کرونگی اورکامیابی کی منزل تک پہنچ کرہی دم لوں گی‘ میں سٹیج کے ساتھ ساتھ فلم اورٹیلی ویژن پربھی کام کرنا چاہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :