ہدایتکار اے حفیظ کا اپنی فلم ” بیسٹ آف لک “ عید الاضحی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ

بدھ 31 اگست 2016 12:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ہدایتکار اے حفیظ نے اپنی فلم ” بیسٹ آف لک “ عید الاضحی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ہدایتکار اے حفیظ نے اپنی فلم ” بیسٹ آف لک “ عید الاضحی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سینما گھروں کے حصول کے لئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انہوں نے لاہور میں سینما گھروں کے گڑھ مکلورڈ روڈ پر ایک سینما حاصل بھی کر لیا ہے ۔ فلم ” بیسٹ آف لک “ کی کاسٹ میں اداکارہ زارا ملک ، آصف سلیم ، نشاء ملک ، اچھی خان ، راحیلہ آغا ، خاور خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ فلم کے پروڈیوسر زین حفیظ ، ہدایتکار اے حفیظ ہیں جن کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہے ۔

متعلقہ عنوان :