اداکارہ و ماڈل حرا بٹ کمرشل شوٹ میں مصروف

بدھ 31 اگست 2016 12:29

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) اداکارہ و ماڈل حرا بٹ کمرشل شوٹ میں مصروف ہو گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ حرا بٹ نے ایک کمپنی سے کمرشل شوٹ کا معاہدہ کیاہے جس کے تحت وہ آج کل کمپنی کے سردیوں کے ملبوسات کے لئے شوٹ میں مصروف ہیں ۔کمرشل شوٹ 3ستمبر کو مکمل ہوگا۔ اس حوالے سے حرا بٹ کا کہنا ہے کہ میں خود کو ایک جگہ تک محدودنہیں رکھ سکتی ۔

(جاری ہے)

ماڈلنگ،ٹی وی اور فلم تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی فلم میں جب چیلجنگ کردار کی پیش ہوئی تو ضرور کام کروں گی۔فلم انڈسٹری کی بحالی کا م شروع ہو چکاہے۔صرف اس کو برقرار کھنے کے لیے مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔مجھے اس بات پر حیرت ہے کہ اسٹیج ڈرامے کے گڑھ لاہور سے کراچی کیسے منتقل ہو گئی۔انہوں کہا کہ اس میں بھی ایسے لوگو ں کا ہاتھ ہے جس طرح فلم انڈسری تباہی میں مجھے اپنے ہی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :