پاکستان دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرے پھر مذاکرات ہوں گے،بھارت

بدھ 31 اگست 2016 12:19

پاکستان دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرے پھر مذاکرات ہوں گے،بھارت

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے حسب روایت ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے کام ہی ایسے کیے ہیں جس کی بناء پر ہمیں ان سے مذاکرات معطل کرنے پڑ ے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہاکہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو جنم نہیں دے رہا نے انھیں بتایا ہے کہ ہم مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن انھوں نے ایسے کام کیے ہیں جس سے ہم مذاکرات معطل کرنے پر مجبور ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم کم سے کم یہ توقع کرتے ہیں کہ دہشت گردی کی سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔بات چیت اسی وقت ہوسکتی ہے،اگر ان کی جانب سے کوئی اقدام ہو۔

متعلقہ عنوان :