چین، سعودی عرب میں باہمی تعاون کے دسیوں معاہدے طے پا گئے

بدھ 31 اگست 2016 12:19

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ چین کے دوران دونوں ملکوں نے کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے دسیوں معاہدوں پر دستخط کردئیے،عرب ٹی وی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی نائب وزیر اعظم ڑانگ جے لی سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چین، سعودی عرب مشترکہ کمیٹی کے قیام کے ساتھ ساتھ کمیٹی کے پہلے سیشن کی کارروائی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سعودی ولی عہد اور چینی نائب وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کے بعد 15 سمجھوتوں کی منظوری دی گئی۔ بیجنگ اور ریاض میں طے پائی دو طرفہ یاداشتوں توانائی، خوردنی تیل کی اسٹوریج، کانوں کی کھدائی اور تجارت خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔اس کے علاوہ سعودی عرب کی وزارت ہاوٴسنگ نے چین کے اصفر کے علاقے میں نئے شہر کی تعمیر میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

(جاری ہے)

شاہراہ ریشم انفارمیشن معاہدے کی منظوری دی گئی۔ چین کی وزارت سائنس وٹکنالوجی اور سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز سائنس ٹکنالوجی سٹی کے درمیان سائنسی شعبے میں باہمی تعاون کی متعدد یاد داشتوں کی منظوری دی گئی۔ اس ضمن میں آبی وسائل سے استفادے کے لیے دونوں ملکوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔محمد بن سلمان کے دورہ چین کے پہلے روز 9 معاہدوں کی منظوری دی گئی۔

ان میں اقتصادی بیشتر سمجھوتے اقتصادی اور تجارتی شعبے سے متعلق ہیں۔ نمایاں معاہدوں میں سعودی عرب کے ایوان صنعت وتجارت اور چین کے عالمی تجارتی مرکز کے درمیان تجارت کے فروغ کا معاہدہ شامل ہے۔اس موقع پر عجلان اینڈ برادر گروپ آف کمپنیز چین کے زاورنگ شہر میں ڈیڑھ ارب یوآن کے توسیعی اور تعمیراتی منصوبے کی منظوری دی گئی۔ الجبر ہولڈنگ اور ہائیر کمپنی کے درمیان گھریلو الیکٹرانک مصنوعات کی تیاری کا معاہدہ طے پایا۔

الرامز انٹرنیشنل اور ٹاپ ٹرانس گروپ کے درمیان باہمی تعاون کی یاد داشت منظور کی گئی۔شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ چین کے دوران الفا انڈسٹریز برائے فیڈ اورجنتان اور الجمیح کمپنی برائے تونائی کا چین کی سی جی این کمپنی کے ساتھ باہمی تعاون کا معاہدہ ہوا۔ الجریسی گروپ اورزیڈ ٹی ای اور الجریسی گروپ کا ہواوئے کے درمیان بھی معاہدہ ہوا۔ سدا بزنس سینٹر اورانٹرنیشنل کریڈٹ کے درمیان معاہدے کے وقت بھی شہزادہ سلمان اور چین کے نائب وزیر اعظم موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :