سعودی فورسزنے عسیر میں بیلسٹک میزائل مار گرایا

بدھ 31 اگست 2016 12:19

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سعودی عرب کی فوج نے یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو عسیر کے علاقے میں فضاء ہی میں تباہ کردیا جس کے نتیجے میں شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ دفاع نے بتایا کہ سرحد پار سے سعودی عرب میں ایک بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا ۔سعودی فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا۔

ادھر عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے جنوبی سعودی عرب کے ظہران کے ساحلی علاقے کو ملانے والی علب گذرگاہ کے قریب شمالی صعدہ میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ صعدہ میں ری پبلیکن محل کے قریب واقع فوجی کیمپ پر آٹھ فضائی حملے کیے گئے۔ یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر واقع بعض علاقوں بالخصوص حجہ، صعدہ اور الجوف گورنری میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اتحادی ممالک کے طیاروں نے یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جب کہ سعودی بری فوج نے توپخانے کی مدد سے یمنی باغیوں کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ الجوف گورنری کے مغرب میں المتون شہر میں باغیوں کے مرکز، کتاف، باقم، منبہ، شدا اورحرض میں بھی یمنی باغیوں کے مراکز پر بمباری کرکیانہیں نقصان پہنچایا گیا۔سعودی عرب کی جوائنٹ فورسز ے سرحدی علاقوں میں حوثیوں اور علی صالح ملیشیا کی درندازی روکنے اور راکٹ حملوں کی روک تھام کے لیے سرحد کی کڑی نگرانی شروع کی ہے۔

متعلقہ عنوان :