حوثی باغیوں کا مفتی کئی ساتھیوں سمیت فضائی حملے میں ہلاک

بدھ 31 اگست 2016 12:18

صنعاء (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) یمن میں آئینی حکومت کے خلاف سرگرم عمل ایران نواز حوثی گروپ کے مفتی عبدالرحمان شمس الدین کو شمالی یمن کے صعدہ اور عمران شہروں کے درمیان ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ادھر یمن کے ایک دوسرے سیکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ تعز کے مختلف محاذوں پر لڑائی کے نتیجے میں 16 حوثی باغی ہلاک ہو گئے،میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں کے ذریعے کی گئی اس کارروائی میں مفتی شمس الدین کے متعدد دیگر ساتھی بھی ہلاک ہوئے ۔

حوثیوں کے مفتی کو ایک گاڑی پر سفر کے دوران نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔ادھر یمن کے ایک دوسرے سیکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ تعز کے مختلف محاذوں پر لڑائی کے نتیجے میں 16 حوثی باغی ہلاک ہو گئے ۔تعز میں حکومتی فورسز نے الربیعی، التبہ السودا اور الخلوی کے مقامات باغیوں سے چھین لیے ہیں جب کہ دوسری طرح حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا نے چھینے گئے علاقے دوبارہ واپس لینے کے لیے مزید کمک بھجوا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :