پاکستان دوسروں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑے ، جان کیری

بدھ 31 اگست 2016 12:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستان پر زوردیا ہے کہ اس کو دوسری قوموں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنی چاہیے ، امریکہ کا مقصد افغانستان کو مستحکم کرنا ہے جہاں اس وقت امریکا اور مغربی ممالک کی حمایت یافتہ حکومت طالبان مزاحمت کاروں سے نبرد آزما ہے۔امریکہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان اتحاد میں پائی جانی کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کودئیے گئے انٹرویومیں جان کیری نے کہاکہ امریکہ دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے ہم اچھے یا بْرے دہشت گردوں میں کوئی تمیز نہیں کرسکتے اور نہ کریں گے۔دہشت گردی ،دہشت گردی ہے خواہ یہ کہیں سے بھی ہو اور کوئی بھی یہ کرے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کا مقصد افغانستان کو مستحکم کرنا ہے جہاں اس وقت امریکا اور مغربی ممالک کی حمایت یافتہ حکومت طالبان مزاحمت کاروں سے نبرد آزما ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان اتحاد میں پائی جانی کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :