صدارتی اْمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کا دورہ کریں گے

بدھ 31 اگست 2016 12:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کے صدر کی دعوت پر میکسیکو کا دورہ کریں گے۔ میکسکو کے صدر نے ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی اْمیدوار ہلیری کلنٹن کو بھی مدعو کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کی ہے کہ وہ میکسیکو کے صدر انرقی پینا نیٹو سے ملاقات کریں گے۔

میکسکو کے صدر نے کہا کہ میکسیکن عوام جہاں کہیں بھی ہوں، مکالمہ انھیں محفوظ بنائے گا۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مہم کے دوران میکسکیو کے تارکین وطن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کی سرحد پر دیوار بنوائیں گے۔امریکہ میں گذشتہ ماہ پارٹی کے کنوینشن کے بعد سے پول میں رپبلکن کی ریٹنگ میں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے کہا تھا کہ مسز کلنٹن کو خصوصی طور اقلیتوں کی حمایت حاصل ہے۔

میکسیکو کے صدر نے امریکہ کی صدارتی دوڑ میں شامل دونوں امیدواروں کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں گے کہ میکسیکو اور خاص کر میکسیکن عوام جہاں کہیں بھی ہوں انھیں محفوظ بنانا دنیا کے مفاد میں ہے۔صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ اکیلے میں ملاقات کریں گے۔ صدر پینا نیٹو ٹرمپ کے پناہ گزین مخالف موقف پر بہت تنقید کرتے ہیں اور انھوں نے اصرار کیا تھا سرحد پر دیوار کی تعمیر کی رقم میکسیکو دے گا۔

متعلقہ عنوان :