میرے والد کی پالیسی میں تارکین وطن کیلئے نرمی نہیں ہوگی،بیٹا ٹرمپ

بدھ 31 اگست 2016 12:13

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) امریکی ری پبلکن صداتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ جان ٹرمپ جے آر نے ریپبلکن صدارتی امیدوار کی پالیسی کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن پالیسی سخت رہے گی۔

(جاری ہے)

شہروں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے نچلی سطح پر اقدامات کرنے کے ساتھ اپنی سرحد کو محفوظ بنانا پڑے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے تارکین وطن سے متعلق متضاد بیانات کے باعث ان کی پالیسی واضح نہیں ہوسکتی تھی لیکن غیرملکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹریو میں ٹرمپ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ شہروں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے نچلی سطح پر اقدامات کرنے کے ساتھ اپنی سرحد کو محفوظ بنانا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :