حقانی نیٹ ورک خطے کے لیے خطرہ،پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں،امریکا

بدھ 31 اگست 2016 12:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر حقانی نیٹ ورک کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دیگر دہشت گروپ اس وقت بھی خطے کے امن اور استحکام کے لیے ایک خطرہ ہیں اس حوالے سے امریکی وزیر خا رجہ جان کیری اور پنٹاگون کے بیانات میں تضاد نہیں ہے ۔

امریکا اس حوالے سے پاکستانی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے ۔ جان کیری کے حال ہی میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رابطوں کا علم نہیں ہے ۔ اس حوالے سے ریکارڈ چیک کرنا ہوگا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حقانی نیٹ ورک اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دیگر دہشت گروپ اس وقت بھی خطے کے امن اور استحکام کے لیے ایک خطرہ ہیں اور اس حوالے سے سیکریٹری خارجہ جان کیری اور پینٹاگون کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس حوالے سے پاکستانی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جان کیری کے حال ہی میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رابطوں کا علم نہیں ہے ۔ اس حوالے سے ریکارڈ چیک کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :