سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد اور روسی پیوٹن کی ملاقات اتوار کو چین میں ہو گی

بدھ 31 اگست 2016 12:12

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد اور روسی صدرولادی میر پیوٹن کی ملاقات اتوار کو چین میں ہو گی،ملاقات میں دونوں رہنما شام کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات کریں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدارتی محل (کریملن) کے اعلان میں بتایاگیا کہ سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اتوار 4 ستمبر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے چین میں ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنما شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ سعودی وزیر دفاع ان دنوں چین کے دورے پر ہیں جہاں نے پر انہوں نے چینی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ بیجنگ میں سرمایہ کاری کے دسیوں معاہدوں اور یاد داشتوں پر دستخط کئے ہیں۔