بھارت نے سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی توچین کو متحریک ہونا پڑے گا،چینی تھنک ٹینک

بدھ 31 اگست 2016 12:12

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) چین کے ایک طاقتور تھنک ٹینک کے نامور ریسرچر ہْو شیشانگ نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو بیجنگ کو متحرک ہونا پڑے گا۔ تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ چین کس طرح کے اقدامات کرے گا۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق ایک خصوصی گفتگومیں ہْو شیشانگ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کا حالیہ بیان، جس میں انہوں نے بلوچستان اورآزادکشمیر کا تذکرہ کیا، بیجنگ کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ کو خدشہ ہے بھارت بلوچستان میں حکومت مخالف عناصر کو استعمال کرسکتا ہے ۔ اگر اس سے سی پیک منصوبے کو نقصان ہوا تو چین کو متحرک ہونا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :