میں ہر نئے دن کو زندگی کا آخری دن سمجھ کرجیتا ہوں، رنویرسنگھ

بدھ 31 اگست 2016 12:06

میں ہر نئے دن کو زندگی کا آخری دن سمجھ کرجیتا ہوں، رنویرسنگھ

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی سے بہت زیادہ محبت ہے اور وہ اپنا ہر دن زندگی کا آخری دن سمجھ کر جیتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویرسنگھ کا انٹرویومیں کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے لیے پرجوش ہیں، انہیں زندگی سے بہت زیادہ محبت ہے جس کے باعث وہ روزانہ زندگی کو آخری دن سمجھ کرجیتے ہیں۔

ہرکام کو ایسے کرتے ہیں جیسے وہ اسے پہلی بار کررہے ہیں، وہ ہر لمحے سے اتنا لطف اندوزہوتے ہیں جتنا ہوسکیں، یہ ہی سوچ انہیں پْرجوش ہونے میں مدد دیتی ہے۔رنویرسنگھ کا فلموں میں پرفارمنس کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہر فلم میں انہیں کہانی کی مناسبت سے مختلف قسم کے کردار ملتے ہیں لیکن آپ جب اپنی ماں، بچوں یا اپنے کسی دوسرے گھر والے سے بات کرتے ہیں تو آپ ایک کردار ہی ادا کر رہے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارنے زندگی کے حوالے سے مزید کہا کہ زندگی بہت تیزہوتی ہے جہاں مختلف قسم کی پریشانیاں بھی آپ کے ہمراہ ہوتی ہیں لیکن میں زندگی کو بھرپور اندازمیں جیتا ہوں، میں بہت ہنستا اورمذاق کرتا ہوں جو اچھی صحت کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔ اداکارنے میوزک کے حوالے کہا کہ وہ اس قسم کا میوزک سنتے ہیں جو انہیں خوش رکھتا ہے جیسے کہ آج انٹرویو سے قبل وہ ایک محظوظ کردینے والا گانا سن رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :