ملتان: ڈھائی فٹ کے سفیان کو اپنے ہی برابر کی دلہن مل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 11:43

ملتان: ڈھائی فٹ کے سفیان کو اپنے ہی برابر کی دلہن مل گئی

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء): کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔ اسی بات کا عملی مظاہرہ ملتان میں دیکھنے میں آیا جہاں ڈھائی فٹ قد کے حامل سفیان کو اپنے ہی قد کے برابر دلہن بھی مل گئی۔ سفیان اور حمیرا کا رابطہ آٹھ سال قبل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

سفیان ملتان جبکہ حمیرا فیصل آباد کی رہائشی ہے۔ سفیان کی سچی محبت آخر کار رنگ لے آئی اور اس نے 8 سال بعد اپنی محبت حمیرا کو اپنے گھر کی زینت بنا لیا۔ شادی شدہ نیا جوڑا اپنی شادی کے دن نہایت پر مسرت دکھائی دے رہا تھا۔ سفیان اور حمیرا کی شادی اور اس جوڑے کی خوشی کے مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: