مرحوم عبد الستار ایدھی کے اہل خانہ کی لاہور آمد، سماجی کارکن تہمینہ درانی نے استقبال کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 11:21

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) : پاکستان کے معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کے اہل خانہ لاہور پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پہنچنے پر سماجی کارکن تہمینہ درانی نے ریلوے اسٹیشن پر ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

عبد الستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ہم کوئی پروٹوکول نہیں لیں گے۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ جہاں ایدھی صاحب رہتے تھے ہم بھ وہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی عوام نے سماجی کاموں میں ہمیشہ ہی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ تہمینہ درانی فیصل ایدھی کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب بھی پروٹوکول نہیں لیتے تھے۔

متعلقہ عنوان :