حکمرانوں کے تین سال عوام کے لئے وبال جان بنے رہے، انجینئر یاسر گیلانی

منگل 30 اگست 2016 14:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تین سالوں میں عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ،عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ،ان کے بنیادی حقوق سلب کرلئے گئے ،مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ،بے روزگاروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ،امن وامان کی حالت مزید خراب ہوئی،عوام کے لئے روح اور بدن کا رشتہ بر قرار رکھنا مشکل ہوگیا، یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر گزرنے والے دن کے ساتھ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت بتائے کہ تین سالوں میں عوام کی بہتری کے لئے کونسا منصوبہ شروع ہوا ہے ،ملک کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ہسپتا لوں اور سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کے منصوبہ پر کام شروع کیا گیا ،کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے،عوام کی زندگی میں بہتر ی لانے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا عوام نے یہ تین سال اذیت میں گزارے ہیں ،ان تین سالوں کا ایک ایک لمحہ ان کے لئے مشکل رہا۔

متعلقہ عنوان :