بھارت اور امریکہ آ ئندہ ماہ فوجی مشقیں کریں گے

مشقیں امن کی کارروائیوں سے لے کر ہتھیاروں کے مشترکہ استعمال کے ذریعے اپنے تجربات کو مزید نکھارنے کیلئے کی جا رہی ہیں، امر یکی کما نڈر

منگل 30 اگست 2016 14:24

بھارت اور امریکہ آ ئندہ ماہ فوجی مشقیں کریں گے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست۔2016ء) امریکی بحر الکاہل ساحل پر تعینات فوج کی پہلی کور کے کمانڈر لیفٹینٹ جنرل سٹیفن لانزا نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی سمجھوتہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکہ اور بھارتی افواج کے درمیان بھارت میں کلیدی سالانہ مشقیں اگلے ماہ شمال بھارت کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی ہیں جہنیں " یدھ ابہھیاس" کا نام دیا گیا ہے ایک امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ فوجی مشقیں امن کی کاروائیوں سے لیکر ہتھیاروں کے مشترکہ استعمال کے زریعے اپنے تجربات کو مذید نکھاریں گیں انہوں نے کہا کہ دونوں فوجیں نہ صرف مشترکہ تربیت لے رہی ہیں بلکہ ہم بھارتی فوج کے ساتھ مربوط انداز سے مل کر کام کر رہے ہیں بعض امریکی دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں چین کی بالادستی روکنے کے لیئے کی جارہی ہیں۰۔

(جاری ہے)

کیو نکہ چین جسطرح کچھوئے کی چال سے آگے بڑھ رہا ہے امریکی تھنک ٹینک اداروں نے اوبامہ حکومت کو کہا ہے کہ چین کی کچھوئے کی چال مستقبل میں امریکہ کی سپریمیسی کو چیلنج کرنے والی ہے اگر امریکہ نے چین کی پیشقدمی کو نہ روکا تو مستقبل کا نیو ورلڈ آرڈر چین اور اسکے اتحادی ممالک مل کر بنائیں گے لہذا کافی غوروحوص کے بعد امریکہ نے اس خطے میں اپنا دفاعی پارٹنر بھارت کا انتحاب کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت کیونکہ اقتصادی طور پر دن دن مضبوط ہو رہا ہے اسلیئے اوبامہ انتظامیہ کے اعلٰی سطح اجلاسوں میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بھارت آبادی اور زمینی لحاظ سے بھی بڑا ملک ہے اب وقت آگیا ہے کہ چین کے مقابلے میں بھارت کے کندھے استعمال کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :