نئی دہلی میں شدیدبارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں

امریکی وزیرخارجہ جا ن کیری کاقافلہ بھی ٹریفک میں جام ہوگیا

پیر 29 اگست 2016 23:03

نئی دہلی میں شدیدبارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شدیدبارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں،امریکی وزیرخارجہ جان کیری کاقافلہ بھی ٹریفک میں جام ہوگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیرکے روزنئی دہلی میں شدیدبارش ہوئی جس کے باعث دہلی کی سڑکیں تالاب بن گئیں اورپانی کے باعث ٹریفک جام ہوگئی ،اس دوران امریکی وزیرخارجہ بھی نئی دہلی پہنچے اوران کاقافلہ بھی ٹریفک جام میں پھنسا رہا۔ ۔

متعلقہ عنوان :