جان کیری بھارت پہنچ گئے،مودی سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے

امریکی وزیر خارجہ بھارت امریکا اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے ساتویں اجلاس میں شرکت کریں گے،بھارتی میڈیا

پیر 29 اگست 2016 22:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھارت کے تین روزہ دورے پر پیر کو نئی دہلی پہنچ گئے،وہ اپنے دورہ بھارت کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور اپنی ہم منصب سشماسوراج سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات کرینگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھارت کے تین روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

وہ وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کرینگے۔ جان کیری بھارت امریکا اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کیساتویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جان کیری بھارتی حکام سے ملاقات میں کشمیر کی کشیدہ صورتحال پربھی بات چیت کرینگے۔جبکہ دونوں ملکوں کی تجارت میں اضافے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا اوروزیراعظم حسینہ واجد سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہبھارت سے چند روز قبل وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر کے حوالے سے موقف میں بھی نرمی آگئی اور ان کے منہ سے ’اتحاد‘ اور ’ممتا‘ جیسے الفاظ جھڑنے لگے۔ جان کیری کے دورے سے قبل مودی کا لہجہ نرم ہوگیا اور انہیں کشمیر کے مسئلے کا حل اتحاد اور خدا ترسی میں نظر آنے لگا۔واضح رہے کہ امریکا نیکشمیر میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے اب تک درجنوں عام شہری شہید اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں فریقین پر زور دیا تھا کہ وہ مسئلے کا پر امن حل تلاش کریں۔