عراق ٗ کربلا میں شادی کی تقریب کے دور ان حملے میں پندرہ افراد ہلاک ٗ متعدد زخمی

مغربی علاقے عین التمر میں ایک شادی کی تقریب پر ایک خود کش بمبار سمیت 5 حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا ٗ حملہ آور مارے گئے

پیر 29 اگست 2016 20:01

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) عراق کے جنوبی شہر کربلا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران حملے کے نتیجے میں 15 افراد اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ کربلا کے مغربی علاقے عین التمر میں ایک شادی کی تقریب پر ایک خود کش بمبار سمیت 5 حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے مشین گنوں سے فائرنگ کی اور تقریب کے شرکاء پر دستی بم بھی پھینکے، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹس میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ شادی کی تقریب پر حملہ 2 قبیلوں کے درمیان جھگڑے کی جہ سے کیا گیا۔