امریکی ڈرون طیارہ ایرانی فضائی حدود میں داخل ، وارننگ ملنے کے بعد چلا گیا،تہران کا الزام

پیر 29 اگست 2016 19:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک امریکی ڈرون طیارہ ملکی فضائی سرحدوں میں داخل ہواجو وارننگ ملنے کے بعد باہر چلا گیا۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ کا ایک ڈرون طیارہ ملکی فضائی سرحدوں میں داخل ہوا، جو وارننگ ملنے کے بعد باہر چلا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بغیر پائلٹ کے یہ ڈرون افغانستان سے ایران کی مشرقی سرحدوں میں داخل ہوا تھا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ایرانی حکام نے کس طرح امریکی حکام کو وارننگ جاری کی تھی۔

متعلقہ عنوان :