سنگاپور میں زیکا وائرس کے 41 کیسز کی تصدیق

متاثرین میں سے کسی نے بھی زیکا وائرس سے متاثرہ علاقے کا سفر نہیں کیا، 37 افراد پوری طرح صحت مند ہو چکے ہیں ،سات اب بھی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں،حکام

پیر 29 اگست 2016 19:18

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) سنگاپور میں زیکا وائرس کے 41 کیسز کی تصدیق ہوگئی ۔غیر ملکی میڈیا ے مطابق سنگاپور کے حکام نے مقامی طور پر منتقل ہونے والے زیکا وائرس کے 41 کیسز کی تصدیق کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین میں سے کسی نے بھی حال ہی میں زیکا وائرس سے متاثرہ علاقے کا سفر نہیں کیا۔ 37 افراد پوری طرح صحت مند ہو چکے ہیں لیکن سات اب بھی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

زیکا کی بظاہر بہت ہلکی سی علامات ہوتی ہیں لیکن ان کی وجہ سے پیدائش کے قبل ہی بچوں میں انتہائی نقائص پیدا ہو جاتے ہیں۔اس سے زیادہ تر بچے چھوٹے سر کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔یہ بیماری مچھروں سے پھیلتی ہے لیکن جنسی عمل سے بھی یہ وائرس منتقل ہوجاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے فروری میں اسے صحت سے متعلق ہنگامی صورتحال قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

سنگاپور نے زیکا کے پہلے درآمد شدہ کیس کی تصدیق مئی میں کی تھی جس میں برازیل سے لوٹنے والا ایک 48 سالہ شخص شامل تھا۔

ہفتے کو بتایا گیا کہ ایک 37 سالہ ملائشین خاتون مقامی طور پر اس وائرس سے متاثر ہوئیں۔ وہ اب تک پہلی خاتون ہیں جو اس سے متاثر ہوئی ہیں۔اتوار کو زیکا وائرس سے متاثرہ افراد کی تصدیق کے بعد اس تعمیراتی مقام پر کام روک دیا گیا ہے۔ وہاں ان مزدوروں کی رہائش پر صفائی کی ناقص صورتحال کو مچھروں کی افزائش کا ممکنہ مقام قرار دیا گیا ہے۔وزراتِ صحت کا کہنا ہے کہ دوسرے علاقوں میں اس وائرس کی منتقلی کا امکان موجود ہے کیونکہ سنگاپور کے دیگر علاقوں سے بھی دو کیسز سامنے آئے ہیں۔بیان کے مطابق ’امکان ہے کہ مزید کیسز بھی سامنے آئیں۔

متعلقہ عنوان :