بنگلہ دیشی انتہا پسند داعش سے رابطے میں ہیں، جان کیری

ایسے شواہد ملے ہیں کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ حملوں میں انتہا پسند گروہ داعش ملوث ہے،مریکہ عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ میں بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑ ا ہے ،دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی انٹیلی جنس اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،انتہا پسند ی کے خلاف جنگ کیلئے جمہوریت ضروری ہے امریکی وزیر خارجہ کی بنگلہ دیشی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 29 اگست 2016 19:17

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایسے شواہد ملے ہیں کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ حملوں میں انتہا پسند گروہ داعش ملوث ہے،مریکہ عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ میں بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑ ا ہے ،دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی انٹیلی جنس اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،انتہا پسند ی کے خلاف جنگ کیلئے جمہوریت ضروری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے اولین دورہ بنگلہ دیش کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پیر کو ڈھاکا میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جان کیر ی نے کہاکہ دونوں ممالک نے انسداد دہشت گردی کے تعاون میں مزید تعاون کا عہد کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ میں بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑ ا ہے ،دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی انٹیلی جنس اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔عسکری پسندی کے خاتمے کیلئے جمہوریت لازمی جزو ہے ۔ ایک روزہ دورے کے دوران کیری اپوزیشن اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے بھی ملیں گے۔ بعدازاں کیری بھارت روانہ ہو جائیں گے، جہاں وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ امریکی بھارتی اسٹریٹیجک اینڈ کمرشل ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔