افغانستان، یرغمال بنائی گئی اسٹریلوی امدادی کارکن کو بازیاب کرا لیا گیا

پیر 29 اگست 2016 18:40

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء) افغانستان میں گزشتہ اپریل میں یرغمال بنائی گئی اسٹریلوی امدادی کارکن کیری جین ولسن کو بازیاب کرا لیا گیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان قومی سلامتی کے ڈائریکٹریٹ کے جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی آپریشن کے دوران صوبہ ننگرپار سے اسٹریلوی مغوی امدادی کارکن کیری جین ولسن کو بازیات کرایا گیا ہے، واضح رہے اسٹریلوی امدادی کارکن کیری جین ولسن کو اپریل میں طالبان نے یرغمال بنا لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :