حمص میں بمباری شامی جیٹ طیاروں نے کی بمباری کی ،سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس

پیر 29 اگست 2016 18:35

حمص’( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء ) سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ روز حمص میں بمباری کرنے والے جیٹ طیارے شامی فضائیہ کے تھے۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری اور عینی شاہدین کے مطابق باغیوں کے زیر قبضہ رہائشی علاقوں میں ان درجنوں فضائی حملوں کے نتیجے میں کم ازکم سات افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس کارروائی کے بعد سماجی رابطوں پر جاری کردہ تصاویر اور ویڈیوز میں بھیانک اور دلخراش مناظر دیکھنے میں آئے۔۔