معزول صدر روسیف کی سینٹ میں پیشی

پیر 29 اگست 2016 18:33

ساؤ پولو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء ) برازیل کی معزول صدر دلما روسیف اپنے مواخذے کے حتمی مرحلے میں آج سینٹ میں پیش ہو رہی ہیں۔ اس دوران وہ خود پر عائد بدعنوانی کے الزامات کا دفاع کریں گی۔

(جاری ہے)

تاہم ناقدین کے خیال میں ملکی سینٹ میں رائے شماری کے نتیجے میں روسیف کو بالاخر اقتدار سے الگ ہونا پڑ جائے گا۔ یوں لاطینی امریکا کے اس سب سے بڑے ملک میں بائیں بازو کی اس خاتون سیاست دان کا تیرہ سالہ دور اقتدار بھی ختم ہو جائے گا۔ اڑسٹھ سالہ روسیف خود کو بے قصور قرار دیتی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :