افغانستان سے اغوا ہونے والی آسٹریلوی امدادی کارکن رہا

پیر 29 اگست 2016 18:28

ء کابل( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء ) افغانستان میں اپریل میں اغوا کر لی جانے والی ایک آسٹریلوی خاتون امدادی کارکن کو رہا کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی وزارت خارجہ نے بتایا کہ کیری جین ولسن ’محفوظ اور باخیریت‘ ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس رہائی کے بدلے تاوان ادا نہیں کیا گیا ہے۔ ولسن کو جلال آباد میں ان کے دفتر سے دو مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ شورش زدہ ملک افغانستان میں غیر ملکیوں کو اغوا کرنے کی واردات کا رونما ہونا معمول کی بات ہے، جنہیں اکثر تاوان کیعوض چھوڑ دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :