چین میں بحری مالیاتی تحفظ کے قانون میں ترمیم کے مسودہ پر غور

آلودگی پھیلانے والوں پر زیادہ سخت جرمانے عائد کئے جائیں گے

پیر 29 اگست 2016 16:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء )چین کے قانون سازی کے سب سے بڑے ادارے نے پیر کو بحری ماحولیاتی تحفظ کے قانون میں ترمیم کے ایک مسودہ کا جائزہ لیا جس میں آلودگی پھیلانے والو ں پر زیادہ سخت جرمانے عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، یہ مسودہ قانون جو سٹیٹ کونسل (کابینہ ) کی طرف سے قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے دوماہی اجلاس میں پیش کیا گیا ہے،” تحفظاتی ثقافت“کے بارے میں مرکزی قیادت کے زور کی صدائے بازگشت ہے ، ترمیمی مسودہ میں بحری ارضیاتی معاوضہ کے بارے میں دفعات اور بعض دفعات ی میں ترامیم کی گئی ہیں تا کہ انہیں نئے ماحولیاتی تحفظ قانون کے ہم پلہ بنایا جا سکے ،زیر اراضی و وسائل جیانگ ڈیمنگ نے افتتاحی اجلاس میں کہا کہ قانون کے تحت ایسے اقدامات پر جرمانوں میں اضافہ کیا جائے گا جو بحری ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتے ہوں ، اس طرح جرمانے کی بالائی کی حد 300000یوآن (44.843امریکی ڈالر )کو ختم کر کے آلودگی کی وجہ سے پہنچنے والے براہ راست نقصان کا 20 سے 30فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا �

(جاری ہے)