گیبون انتخابات، اپوزیشن رہنما نے کامیابی کا دعویٰ کر دیا

پیر 29 اگست 2016 15:23

لبریویل ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) افریقی ملک گیبون کے مرکزی اپوزیشن رہنما ژاں پِنگ نے الیکشن میں کامیابی کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ ہفتے منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب میں اپوزیشن لیڈر کے اس دعوے کے بعد صدر علی بانگو کے حامیوں کا کہنا ہے کہ سرکاری طور پر باضابطہ اعلان سے قبل پِنگ کا یہ دعویٰ غیر قانونی اور خطرناک ہے۔ گیبون صدارتی الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان (منگل کو) متوقع ہے۔واضح رہے کہ یہاں 2009 کے متنازعہ انتخابات کے بعد تشدد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :